اشتہار

تاریخی دن ، برطانیہ آج یورپی یونین سے الگ ہوجائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : یورپی یونین کا 47 برس تک ممبررہنے کے بعد برطانیہ آج یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا، برطانیہ کو یورپ سے نکالنے کی ڈیل کے حق میں 621 اور مخالفت میں 49 ووٹ آئے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ باضابطہ طورپرآج یورپی یونین سے الگ ہوجائے گا، برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا عمل گیارہ ماہ کے عبوری دورکے بعد مکمل ہوگا۔ بریگزٹ کے نفاذ کے بعداکتیس دسمبرتک عبوری دوررہے گا۔

اس دوران برطانیہ میں یورپی قوانین لاگورہیں گے اوریورپی یونین سے تعلقات کے بارے میں تفصیلات طے کی جائیں گی۔

- Advertisement -

یورپی پارلیمنٹ نے بریگزیٹ ڈیل کی بھاری اکثریت سے منظوری دی جبکہ برطانوی پارلیمنٹ اوردارالامرا بھی یورپی یونین سے علیحدگی کی قرارداد منظور کرچکے ہیں اور ملکہ برطانیہ بھی یورپی یونین سے علیحدگی کی منظوری دے چکی ہیں۔

مزید پڑھیں : ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ کی منظوری دے دی

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دوبارہ اقتدارسنبھالنے کے بعداکتیس جنوری کویورپی یونین سے نکلنے کااعلان کیا تھا، رواں ماہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا یورپی یونین سے اخراج کا بل دارالعوام سے منظور کرلیا گیا تھا، دارالعوام میں بریگزٹ بل پر رائے شماری میں 330 اراکین نے بل کے حق میں اور 231 نے مخالفت میں ووٹ دیا تھا۔

واضح رہے کہ جون 2017 میں بھی برطانیہ میں یورپی یونین میں رہنے یا نکل جانے کے حوالے سے ریفرنڈم ہوا تھا، جس میں بریگزٹ کے حق میں 52 فیصد جب کہ مخالفت میں 48 فیصد ووٹ پڑے تھے، ریفرنڈم کے ان نتائج پر اس وقت کے بریگزٹ کے مخالف وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں