اشتہار

بلندوبالا عمارت سے ضعیف شخص کود گیا، بھیانک انجام

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں بلند وبالا عمارت کی ساتھویں منزل سے کود کر ضعیف شہری نے خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر منجلپور میں 67 سالہ ضعیف شخص نے خود سوزی کرلی، شہری کی شناخت اجے دیو کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس سوسائٹی کی عمارت سے شہری نے اپنی جان دی وہ وہاں کا رہائشی نہیں تھا جس کے باعث خیال کیا جارہا ہے کہ وہ یہاں خود سوزی کی غرض سے ہی آیا تھا۔

- Advertisement -

ابتدائی طور پر یہ بھی کہا گیا ہے کہ اجے دیو کافی دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کر لی

گزشتہ روز بھارتی شہر دوہد میں ایک لڑکی کی خود کشی کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ والدین نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کی بیٹی کچھ دنوں سے لاپتہ ہے جس کے بعد اس کی لاش درخت سے لٹکی ملی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کی موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کا انتظار کررہے ہیں، لڑکی کے جسم پر کوئی زخم کے نشان نہیں ہیں البتہ رسی کے بل سے گلا متاثر ہوا، موت کی اصل وجہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی پتا چلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں