تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

سعودی عرب میں پاکستانیوں نے میلہ سجا لیا، غیرملکی بھی پیچھے نہ رہے

ریاض: سعودی عرب میں پاکستانیوں نے موسم بہار کی مناسبت سے بسنت میلہ سجایا جس میں مقامی افراد سمیت غیرملکیوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہر الخبر کی ساحلی پٹی پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ایک خوبصورت سا پتنگ میلہ سجایا، جس میں نہ صرف پتنگ بازی ہوئی بلکہ کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

پاکستانیوں کی جانب سے موسم بہار کے موقع پر ہمیشہ اس طرح کا خاص تہوار منایا جاتا ہے جس میں شرکت کے لیے مختلف شہروں سے ناصرف پاکستانی اور مقامی بلکہ غیرملکی بھی شریک ہوتے ہیں، اس اہتمام میں انتظامیہ کا تعاون بھی حاصل رہتا ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں باالخصوص لاہور میں بسنت بازی پر پابندی ہے جبکہ سعودی عرب کے پاکستانی دل کھول کر پتنگ اڑاتے اور ایک دوسرے کی ڈور کاٹ کر خوب خوشی بھی مناتے ہیں، پاکستانی اپنا یہ شوق پورا کرنے کے لیے کبھی ریاض جبکہ عمومی طور پر الخبر میں مذکورہ میلہ سجاتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ 45 سال سے الخبر کی ساحلی پٹی پر اس بسنت میلے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس بار بھی خصوصی طور پر پتنگ بازی کے لیے ڈور، چرخیاں اور مختلف سائز میں رنگ برنگی خوبصورت پتنگوں کا اہتمام کیا گیا۔

میلے کی 45ویں سالگرہ کی مناسبت سے 45 پونڈ وزنی کیک بھی کاٹا گیا۔

Comments

- Advertisement -