تازہ ترین

موٹا کیوں کہا؟ نوجوان نے دوشیزہ کو قتل کرکے جلا دیا

جکارتہ : انڈونیشین لڑکے نے موٹاپے کا مذاق اڑانے پر نوجوان نے لڑکی کو قتل کرکے نذر آتش کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے گاؤں بنیوانگی کے رہائشی 27 سالہ علی ہیری سنگیا نے معمولی بات پر طیش میں آکر اپنی پڑوسن کو بے دردی سے قتل کرکے لاش کو پیڑول چھڑک کر آگ لگا دی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ اور قاتل پڑوسی تھی اور بچپن سے ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے جبکہ ایک ہی ریسٹورنٹ میں ساتھ کام بھی کرتے تھے۔

ایک دن 18 سالہ مقتولہ جس کی شناخت روسیدہ کے نام سے ہوئی تھی نے علی ہیری کو مذاق اڑانے کی غرض سے موٹا کہتے ہوئے پہلوان سے موازنہ کیا تو 27 سالہ نوجوان سخت غصّہ ہوگیا۔

ملزم نے ایک ہفتے دوشیزہ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی اور پھر ایک دن روسیدہ کو موٹر سائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ویران جگہ پر لیجاکر قتل کیا اور لاش کو نذر آتش کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے مقتولہ کے اہل خانہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی ہیری کو گرفتار کیا تو اس نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولہ نے بھرے مجمے میں مجھے موٹاپے کا طعنہ دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -