تازہ ترین

سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ تباہ

ریاض: یمن میں سعودی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سربراہی میں اتحادی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگی طیارہ الجوف صوبے میں یمنی حکومت کی سپورٹ کے لیے ہونے والے آپریشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

اتحادی افواج نے تباہ ہونے والے طیارے کے پائلٹس سے متعلق فی الحال کوئی بھی تفصیل بتانے سے گریز کیا ہے۔

دوسری جانب حوثی باغیوں نے طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "دشمن کے لڑاکا طیارے” کو مار گرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمنی فوج نے حوثی باغیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا

حوثی باغیوں کے ترجمان نے تحریری بیان میں دعویٰ کیا کہ الجوف صوبے میں تباہ ہونے والا طیارہ تحریک کے کارکنوں کی کارروائی میں تباہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج نے 2015 میں یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے خلاف ایرانی نواز حوثی باغیوں کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -