تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

موبائل فون کو آنکھوں کی مدد سے چارج کرنا ممکن ہوگا؟

لندن: برطانوی کمپنی نے موبائل صارفین کو بڑی خوش خبری سنائی ہے کہ مستقبل میں انہیں موبائل چارج کرنے کے لیے بجلی کے ساکٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق مائنڈ پلے نامی کمپنی نے ’مائنڈ ہب‘ نامی ایسی ڈیوائس تیار کی جس کے ذریعے مختلف الیکٹرانک اشیاء کو دماغی توجہ سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق وہ تمام آلات جیسے موبائل، ڈرونز،  روشنی اور موسیقی کو انسانی دماغ کی مدد سے مکمل کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

مائنڈ ہب کو ہیڈ سیٹ سے مربوط کیا جائے تو اس سے جڑے آلات کی کارکردگی کو انسانی مزاج کے مطابق بنایا جاسکتا ہے۔

برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ مائنڈ ہب ڈیوائس بنیادی طور پر انسانی دماغ کے فوکس کا ڈیٹا جمع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مائنڈ ہب ایک ریڈنگ ڈیوائس ہے جس کے ذریعے جلد ہی اسمارٹ فون بھی چارج کیے جاسکیں گے۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق صارفین جلد ہی مائنڈ ہب کی مدد سے اپنے موبائل آنکھوں کی مدد سے چارج کرسکیں گے، اس حوالے سے کام جاری ہے جس میں جلد پیشرفت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -