اشتہار

گاڑی چلانے کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں گاڑی چلانے کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے پر ایک شخص پر جرمانہ کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹریفک پولیس نے دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ نہ پہننے پر کار سوار پر جرمانہ عائد کردیا۔

بھارتی ضلع حامرپور کے مانا گاؤں کے رہائشی پرشانت تیواری کے مطابق انہیں ای چالان موبائل فون پر موصول ہوا۔

- Advertisement -

پیغام میں آر ٹی او کی جانب سے تیواری کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال نومبر میں ہیلمٹ کے بغیر گاڑی چلانے پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل کانپور کے رہائشی پیوش ورشنی کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ پہننا شروع کیا تھا اور جب ایک دن ہیلمٹ نہیں پہنا تو ان پر بھی جرمانہ عائد کردیا گیا تھا۔

پیوش کا کہنا تھا کہ انہیں 27 اگست کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 500 روپے کا ای چالان موصول ہوا اس کے بعد احتجاجاً وہ روزانہ گاڑی چلاتے ہوئے کالے رنگ کا ہیلمٹ پہنتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اترپردیش ٹریفک پولیس کی جانب سے نئے قوانین متعارف کرائے جارہے ہیں جس کے تحت موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم بھی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں