تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

ترک صدر کا علم دوستوں‌ کے لیے شاندار تحفہ

انقرہ: ترکی کے دارالحکومت میں تعمیر ہونے والی ملک کی سب سے بڑی لائبریری کا افتتاح 20 فروری کو کیا جائے گا۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق صدارتی کمپلیکس میں تعمیر ہونے والی لائبریری کا افتتاح ترک صدر رجب طیب اردوان جمعرات کے روز  کریں گے، اس موقع پر وہ شرکاء سے خطاب بھی کریں گے جس میں تعلیم اور مطالعے کی اہمیت پر زور دیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 125 ہزار مربع میٹر پر قائم ہونے والی ترکی کی سب سے بڑی لائبریری میں مذہب، سائنس، تاریخ سمیت دیگر علوم کے حوالے سے چالیس لاکھ تصانیف رکھی جائیں گی۔

علاوہ ازیں لائبریری میں عصر حاضر کی مناسبت سے 20 لاکھ الیکٹرانک، ساڑھے پانچ لاکھ ای کتب اور تاریخی دستاویزات موجود ہوں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لائبریری میں بیک وقت پانچ ہزار افراد بیٹھ کر مطالعہ کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے اکتوبر 2017 میں صدارتی محل میں ترکی کی سب سے بڑی لائبریری تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں نوجوان نسل کو مطالعے کی طرف لانا ہوگا۔ لائبریری کی تعمیر کو گزشتہ برس مکمل ہوجانا تھا البتہ ای کتب اور  دیگر جدید سہولیات کی وجہ سے اس کے افتتاح میں تاخیر ہوئی۔

Comments

- Advertisement -