تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

دفتری کام کرنے والے موبائل صارفین کی مشکل حل، ایپ متعارف

نیویارک: امریکا کی سافٹ ویئر بنانے والی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نے موبائل صارفین کی بڑی پریشانی دور کردی۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے جاری ویڈیو کے مطابق اب صارفین ایم ایس آفس، ایکسل، پاؤر پوائنٹ تمام سافٹ ویئرز کی فائلز کو ایک ہی جگہ ایڈٹ کرسکیں گے۔

کمپنی نے اینڈرائیڈ موبائل صارفین کے لیے تمام ایپس کو سوئچ کیے بغیر ایک ہی جگہ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کردی۔ علاوہ ازیں اس ایپ میں ون ڈرائیو فائلز کی جانچ پڑتال اور انہیں کیو آر کوڈز سے اسکین کرنا بھی ممکن ہوگا۔

مائیکروسافٹ کے مطابق ابھی ایپ کو آزمائشی طور پر صرف بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا، کامیاب تجربے کے بعد جلد ہی تمام صارفین نئی سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ کے اسمارٹ فون کے علاوہ کسی بھی ڈیوائس یا کمپیوٹر میں اس ایپ کو فی الوقت استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے، اسی طرح آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کے لیے بھی ایپ متعارف نہیں کرائی گئی۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق کمپنی نے اس ایپ کی تیاری نومبر 2019 میں شروع کی، مائیکروسافٹ کا ارادہ تھا کہ رواں سال کا آغاز ہوتے ہی ایپ کو متعارف کرایا جائے البتہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا۔

Comments

- Advertisement -