اشتہار

عالمی برادری بھارتی مظالم کی شکار کشمیری خواتین کی آواز بنیں،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری خصوصاً خواتین سے اپیل ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی آواز بنیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت کا دن ہے،7 دہائیوں سےکشمیری خواتین پر بھارتی فوج کےمظالم جاری ہیں اور بھارتی فوج کشمیری خواتین کے خلاف جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی مظالم کا سامنا کرنے والی خواتین کو 5اگست کے محاصرے کے بعد مزید پریشانیوں کا سامنا ہے جس میں کئی گنا اضافہ بھی ہوا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری خصوصاً خواتین سے اپیل ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی آواز بنیں۔

واضح رہے کہ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ 3 دہائیوں کے دوارن بھارتی بربریت کے باعث قریباً 23 ہزار خواتین بیوہ ہوئیں اور 11 ہزار سے زائد خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
تحریک آزادی میں کشمیری خواتین نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور وہ مردوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کر رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں