اشتہار

جاسوسی کا الزام، 8 سعودی شہریوں کو موت اور عمر قید کی سزائیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی عدالت نے ایران کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے والے افراد کو سزا سنادی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے منگل کے روز سماعت کے بعد 7 سعودی شہریوں کو عمر قید اور ایک کو سزائے موت کا حکم سنایا،  تمام ملزمان پر الزام تھا کہ وہ ایران کے لیے جاسوسی کا کام کرتے ہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق جس ملزم کو سزائے موت سنائی گئی اس نے سعودی عرب کی اہم معلومات اور راز ایران کے خفیہ ادارے کو فراہم کیں۔

- Advertisement -

سزائے موت پانے والے مجرم نے دو غیرملکی سفارت خانوں کے داخلی دروازوں، اخراج اور سکیورٹی کی موجودگی سے متعلق معلومات بھی ایران کی خفیہ ایجنسی کو فراہم کی تھیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: محمکمہ انسداد منشیات کی کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا اور مجسٹریٹ کے سامنے بھی اقبالِ جرم کیا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ دو سفارت خانے کون سے ممالک کے تھے۔

عدالتی فیصلے میں‌ بتایا گیا ہے کہ سعودی شہریوں نے خفیہ معلومات دینے کے عوض ایران سے بھاری معاوضہ حاصل کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالت نے ملزمان کو اپیل کے لیے تیس روز کی مہلت بھی دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں