اشتہار

چین کا کمزور نظام صحت والے ممالک کے لیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چینی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ چین کمزور نظام صحت کے حامل ممالک کو وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے مدد فراہم کرے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ژاولی جیان نے عالمی ادارۂ صحت کے جنرل ٹیڈروس ایڈھانوم گبریسئیس کے افریقی یونین (اے یو) کے اجلاس سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’چین کمزور نظام صحت کے حامل ممالک کی وبائی امراض سے بچاؤ اورکنٹرول کرنیکی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے لئے اپنی صلاحیت کے مطابق مدد کرے گا‘۔

ایک سوال کے جواب میں ژاو کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کو کمزور نظام صحت رکھنے والے ممالک میں نوول کرونا وائرس(کووڈ-19) کے پھیلاؤ کے حوالے سے تاحال تشویش لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ بین الاقوامی برادری کمزور نظام صحت رکھنے والے ممالک کی مدد کرے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: برطانیہ میں اسکولز بند، کرونا وائرس کا خطرہ بڑھ گیا

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو کروناوائرس سے محفوظ رکھنے کا مشن، حکومت کا بڑا اعلان

کرونا وائرس کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ’چینی حکومت نے عوام کے تعاون سے جامع ترین اور سخت اقدامات اٹھائے تاکہ وائرس پر قابو پایا جاسکے، ہمارے اقدامات سود مند ثابت ہوئے جس کے قابل قدر اثرات سامنے آرہے ہیں‘۔

ژاو کا کہنا تھا کہ ’چین کرونا وائرس کو اپنے اور دیگر ممالک میں پھیلنے سے روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کررہا ہے، جس کی وجہ سے دنیا کو کرونا سے لڑنے کی تیاری کا موقع بھی مل گیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم انسانیت کی خاطر مشکل وقت کا سامنا کرنے کے باوجود افریقہ چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں