تازہ ترین

باہمت خاتون کھلاڑی، جو گھٹنے کی ہڈی بیٹھا کر پھر کھیلنے لگیں، ویڈیو دیکھیں

انٹرنیٹ پر مرین فٹبال کلب کی جانب سے ایسی باہمت خاتون کھلاڑی کی ویڈیو شیئر کی گئی جو گھٹنے پر خطرناک چوٹ لگنے کے بعد بھی اپنی ٹیم کے لیے فٹبال کھیلتی رہیں۔

ایس ٹی مرین فٹبال کلب کی جانب سے جاری ہونے والے 26 سیکنڈ کے ویڈیو کلپ کے مطابق زخمی ہونے والی کھلاڑی کا نام او ٹولے ہے جو اسکاٹش فٹبال ٹیم کی کپتان ہیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو اسکاٹش کپ کے ایک میچ کی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ’او ٹولے‘ گیند آگے لے جانے کے دوران زمین پر گریں جس کی وجہ سے اُن کے گھٹنے کی ہڈی اپنی جگہ سے ہٹ گئی۔

باہمت کپتان نے وہیں بیٹھے بیٹھے اپنی ہڈی کو واپس جگہ پر بیٹھایا اور پھر 90 منٹ تک پورا گیم کھیلا، اس دوران انہیں درد کی بھی شکایت ہوئی مگر جیت کے عزم کے آگے انہوں نے کسی چیز کی پرواہ نہیں کی۔

میچ ختم ہونے کے بعد خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ایکسرے کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ کپتان کے گھٹنے میں معمولی سا فریکچر ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -