اشتہار

شکست پر کوہلی نے اخلاقیات کی دھجیاں اڑا دیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی آپے سے باہر ہوگئے۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز کیوی کپتان کین ولیمسن کے آؤٹ ہونے پر کوہلی نے نازیبا الفاظ استعمال کیے اور دوران فیلڈ منہ پر انگلی رکھ کر شائقین کو بھی خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔

شکست پر کوہلی نے میدان میں اخلاقیات کی دھجیاں اڑائیں تو میچ کے بعد اپنے رویے پر قابو نہ رکھ سکے اور سارا غصہ صحافی پر نکال دیا۔

- Advertisement -


میچ کے بعد پریس کانفرنس میں جب صحافی نے کوہلی سے ان کے میدان میں نامناسب رویے کا ذکر کرتے ہوئے پوچھا کہ بطور کپتان کیا آپ کو اچھی مثال پیش نہیں کرنی چاہیے تھی؟

صحافی کے سوال پر کوہلی طیش میں آگئے اور جواب دینے کے بجائے صحافی سے ہی  سوال کرنے لگے، کوہلی نے کہا کہ آپ کو کیا لگتا ہے؟جس پر صحافی نے کہا کہ میں صرف سوال کر رہا ہوں۔

کوہلی نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے جواب مانگ رہا ہوں، تو صحافی نے کہا کہ آپ کو اچھا رویہ اپنانے اور مثال قائم کرنے کی ضرورت تھی۔

بھارتی کپتان سیخ پا ہوگئے اور ترش لہجے میں کہا کہ آپ کو پوری بات کا معلوم نہیں، آپ کو اچھے سوال کے ساتھ آنا چاہیے تھا، آدھی ادھوری بات کے ساتھ سوال نہیں کرنا چاہیے تھا اور اگر آپ کوئی تنازع کھڑا کرنا چاہتے ہیں تو یہ جگہ مناسب نہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی ویرات کوہلی کی آن فیلڈ نامناسب حرکات اور رویے کی ویڈیوز سامنے آتی رہی ہیں جس پر انہیں اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں