تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

سانپ نے جنگلی بلی کو جکڑ لیا، خوفناک مناظر کی ویڈیو وائرل

بیونس آئرس : خطرناک سانپ کے چنگل میں پھنسی جنگلی بلّی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کررہی ہے، جنگلی بلّی کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر دل دہلا دینے والی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک جنگلی بلّی کو کئی فٹ لمبے سانپ کی گرفت میں پھنسے دیکھا جاسکتا ہے جو اپنی جان بچانے کی سرتوڑ کوششیں کررہی ہے۔

یہ ویڈیو جنگلی حیات کے لیے کام کرنے والے رینجر اہلکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کی تھی جس نے ارجنٹینا کے لاس لاجیٹاس ٹاؤن میں فلمائی تھی۔


رینجر اہلکار نے بتایا کہ مقامی افراد نے اس جنگلی بلّی کے چانپ کے چنگل سے چھڑانے کی کوشش کی اور کامیاب رہے۔

علاقہ مکینوں نے بتیاا کہ سانپ بری طرح جنگلی بلّی کے گرد لپٹ چکا تھا اور آہستہ آہستہ اپنی پکڑ مضبوط کرتا جارہا تھا جس سے بلٗی کا دم گھٹ رہا تھا۔

رینجر اہلکار سول راجوس نے کہا کہ سانپ کو پکڑ کر جنگلی جانور سے الگ کرنا انتہائی خطرناک ہے لیکن مقامی افراد یہ جانتے ہیں کہ ‘بوا’ نامی سانپ زہریلا نہیں ہوتا۔

Comments

- Advertisement -