اشتہار

کروناوائرس سے بچنے کے لیے شہری کی انوکھی ایجاد، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

روم: اٹلی میں کروناوائرس سے بچنے کے لیے شہری نے عجیب وغریب طریقہ اپنا لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شہری نے لکڑیوں کی مدد سے ایسا مدار تیار کیا ہے جو کروناوائرس سے بچنے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

گول لکڑیوں کے ذریعے تعمیر کیے گئے مدار سے لوگ مذکورہ شہری سے مخصوص فاصلہ رکھیں گے جس کے باعث ممکنہ طور پر مہلک کروناوائرس اس تک منتقل نہیں ہوسکے گا۔

- Advertisement -

جان لیوا وائرس سے اٹلی میں اب تک 827 شہری ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں متاثر ہیں۔

کروناوائرس کا خطرہ: اٹلی میں نیاقانون نافذ

شہری کی انوکھی ایجاد نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کئی صارفین نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز اپنایا، بعض افراد نے مذکورہ شخص کو احمق بھی قرار دیا۔

خیال رہے کہ اٹلی میں نئے قانون کے تحت عوامی مقامات پر شہری ایک دوسرے کے درمیان تقریباً 3 فٹ کا فاصلہ رکھیں گے تاکہ مہلک وائرس کے پھیلاؤ سے بچا جاسکے۔

اٹلی کے وزیراعظم گیوسم کونٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک سیاہ ترین دور سے گزر رہا ہے، کروناوائرس سے اٹلی میں اموات کی تعداد 827 تک پہنچ چکی ہے اور یہ سلسلہ مزید جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں