تازہ ترین

کرونا وائرس: مانچسٹر ایئرپورٹ کے دو ٹرمینل بند کرنے کا فیصلہ

لندن : کرونا وائرس کی وبا پھیلنے سے روکنے کےلیے برطانوی حکام نے مانچسٹر ایئرپورٹ کے دو ٹرمینل بند کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والا ہلاکت خیز وائرس کرونا کی وبا نے برطانیہ میں پنجے گاڑ دئیے ہیں جہاں اب تک 177 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برطانوی حکام نے وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مانچسٹر ایئرپورٹ کے دو ٹرمینل بند کرنے کا اعلان کیا ہے، ٹرمینل 2 اور ٹرمینل تھری 25 مارچ سے بند کردئیے جائیں گے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمینل بند کرنے کا اعلان فلائٹس اور مسافروں میں کمی کے باعث کیا گیا، بندش کے بعد مانچسٹر ایئرپورٹ کے تین ٹرمینلز میں سے صرف ٹرمینل ون کھلا رہے گا۔

کرونا وائرس کی وبا نے برطانیہ میں تعلیمی اور عدالتی نظام کو بھی متاثر کردیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر کے دو اسکولوں میں بھی کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کی تصدیق ہوئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وائرس کی تشخیص ایک طالبعلم اور 2 اسٹاف ممبران میں ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں