تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سال 2020: آج دن اور رات کا دورانیہ برابر، کتنے گھنٹوں کا ہوگا؟

ہر سال عیسوی کلینڈر میں 21 مارچ کا دن ایسا ہوتا ہے جس کے دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوتا ہے اور پھر موسمِ بہار کا آغاز ہوجاتا ہے۔

کبھی کے دن بڑے کبھی کی راتیں بڑی، اردو کا یہ محاورہ آپ نے سُنا ہوگا مگر عیسوی سال میں دو روز ایسے آتے ہیں جو اسے غلط ثابت کر دیتے ہیں۔

عیسوی کلینڈ میں 21 مارچ وہ دن ہے جس کے دن اور رات کا دورانیہ بارہ بارہ گھنٹے کا ہوتا ہے، پھر بائیس مارچ سے دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہونا شروع ہوجاتی ہیں، یہ موسم گرما (گرمی) کی آمد کی اطلاع ہوتی ہے۔

اکیس مارچ کے بعد دنیا بھر میں موسم بہار کا آغاز ہوجاتا ہے جس کے بعد درختوں پر پھل اور فصلوں کا دانا پکنا شروع ہوجائے گا۔

اسی طرح بائیس ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہوتا ہے اور پھر 23 تاریخ سے دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں اور پھر موسم سرما (سردی) کا آغاز ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

ماہرین فکلیات کا کہنا ہے کہ بیس مارچ کو سورج بارہ بروج کا سفر طے کرتے ہوئے برج حمل میں داخل ہوجاتا ہے، اس دن کو نوروز بھی کہتے ہیں۔ بعض ممالک میں نوروز کے دن کو منایا جاتا ہے البتہ کرونا کی وجہ سے امسال کسی بھی ملک میں تقریبات کا انعقاد نہیں کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -