اشتہار

غیر ملکی کھلاڑی نے شرجیل خان کی حمایت کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹر محمد حفیظ کی دبے لفظوں مخالفت کے بعد نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر مچل میکلینگن نے شرجیل خان کی حمایت کردی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے شرجیل خان کی ٹیم میں واپسی کے لیے فٹنس پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹر کو ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ آسٹریلیا کے میدان بڑے ہیں تو شرجیل کو کہاں کھڑا کریں گے۔

وقار یونس کی بات پر محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی ٹیلنٹ اور فٹنس کی باتیں ثانوی ہیں کیا پاکستان کی نمائندگی کے لیے پہلا معیار دیانت داری اور عزت نفس نہیں ہونا چاہیے؟

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: بہت محنت کی ہے، بھرپور کم بیک کروں گا، شرجیل خان

حفیظ کی مخالفت کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی جس میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر مچل میکلینگن نے حصہ لیتے ہوئے شرجیل کی بھرپور حمایت کی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میں نے پی ایس ایل 5 کے دوران شرجیل خان کو بہت زیادہ محنت کرتے ہوئے دیکھا، انہوں نے خود کو فٹ رکھنے کے لیے سخت محنت کی اور بہت کم آرام کیا۔

مچل نے لکھا کہ میں اس سوچ میں پڑ گیا کہ کہیں کھلاڑی ٹیم میں واپسی کے لیے ضرورت سے زیادہ محنت تو نہیں کررہا جس کی وجہ سے ان کی بیٹنگ پرفارمنس میں تسلسل کی کمی نظر آتی ہے۔

واضح رہے کہ شرجیل خان نے پی ایس ایل 5 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے کچھ میچ وننگ اننگز بھی کھیلی تھیں جسے شائقین نے بے حد پسند کیا اور اسی کارکردگی کی بنیاد پر اوپنر کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں