اشتہار

دنیا میں پہلے شخص کو کرونا وائرس قانون کی خلاف ورزی پر گولی مار دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

منیلا: فلپائن میں کرونا وائرس قانون کی خلاف ورزی پر ایک شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن میں ایک شخص کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کے دوران پولیس افسران کو مشتعل کرنے اور ماسک نہ پہننے پر گولی مار دی گئی، جس سے وہ موقع ہی پر ہلاک ہو گیا۔

فلپائنی صدر روڈریگو دوٹیرٹے نے دو اپریل کو قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے اور وبا کے دوران پریشانی کھڑی کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم دیا تھا، یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے کہ کرونا وائرس پابندیوں کی خلاف ورزی پر کسی شہری کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہو۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق 63 سالہ شخص درانتی لے کر حکام کو دھمکیاں دے رہا تھا، بتایا جا رہا ہے کہ مارے جانے والے شخص نے شراب بھی پی رکھی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص کو گاؤں کے ایک ہیلتھ ورکر نے فیس ماسک پہننے کا کہا، جس پر اس نے غصے میں آ کر اشتعال انگیز الفاظ استعمال کیے اور درانتی سے طبی عملے پر حملہ بھی کر دیا۔

فلپائن میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گولی مارنے کی دھمکی

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعرات کو تمام لوگوں کو حکم جاری کیا گیا تھا کہ ایک ماہ طویل لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے نکلنے پر فیس ماسک ضرور پہنیں۔ اس واقعے کے بعد ایک حکومتی ترجمان نے پھر کہا کہ میں اس بات کو دہرا رہا ہوں کہ اگر آپ کو گھر سے باہر نکلنے کی ضرورت پڑی ہے تو آپ فیس ماسک پہنیں۔

واضح رہے کہ فلپائن میں کرونا وائرس سے اب تک 152 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3,246 تک پہنچ چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں