تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

رات کی تاریکی میں آسمان پر پراسرار روشنی نمودار اور غائب، ویڈیو وائرل

سیؤل: جنوبی کوریا میں رات کی تاریکی میں سیاہ آسمان پر پراسرار روشنی دیکھی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمان پر روشنی نمودار ہوئی اور پھر یہ اُسی جگہ پر خود بہ خود غائب ہوگئی۔

مذکورہ فوٹیج ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی میں سوار شخص رات کی تاریکی میں ویڈیو بنا رہا ہے اور اسی دوران اُس کی ویڈیو میں پراسرار روشنی چمکنے کا منظر بھی محفوظ ہوجاتا ہے۔

جس صارف نے یہ ویڈیو بنائی وہ اپنے دفتر سے ایک ماہ بعد گھر واپس جارہا تھا۔

تیس سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمان پر پہلے بلب نما ایک روشنی نمودار ہوئی پھر دوسری اور تیسری روشنی بھی تھوڑے فاصلے کے بعد ایک ساتھ نظر آئی۔

چند ہی لمحوں میں آسمان پر چمکنے والی روشنی تو ختم ہوگئی مگر اس کو دیکھنے والے تذبذب کا شکار ہوگئے۔

سوشل میڈیا صارفین میں سے بعض کا خیال ہے کہ روشنی دراصل جہاز تھا جو شاید اتر رہا تھا جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ اگر یہ جہاز ہوتا تو روشنی کو آگے بڑھنا چاہیے تھا مگر وہ اُسی مقام پر ختم ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -