اشتہار

ایبولا کیلیے تیار کردہ دوا کے استعمال سے کورونا کا مریض صحتیاب

اشتہار

حیرت انگیز

پنسلوینیا:امریکا میں ایبولا وائرس کیلیے تیار کردہ اینٹی وائرل دوا کھانے سے کورونا وائرس کا مریض صحتیاب ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے اسپتال میں زیر علاج کورونا کا مریض ایبولا وائرس سے لڑنے والی اینٹی وائرل ڈرگس کے استعمال سے ٹھیک ہو گیا ہے اور اسے ڈسچارج کر دیا گیا۔

43 سالہ شخص مارچ کے وسط میں کورونا سے متاثر ہوا تھا اور بعدازاں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 17 روز وینٹی لیٹر پر رہا۔

- Advertisement -

مائیک ڈیون نامی شخص کا ایبولا وائرس کے خلاف تیار کردہ اینٹی وائرل ڈرگس سے علاج کیا جاتا رہا اور یہ ترکیب کارگر ثابت ہوگئی۔

مریض کا علاج کرنے والے ڈاکٹر ولیم شارٹ نے بتایا کہ وینٹی لیٹر والے صرف 20 فیصد مریض ہی زندگی کی طرف واپس آتے ہیں اور انہی خوش قسمت لوگوں میں سے ایک مائیک ڈیون بھی ہے۔

ڈاکٹر ولیم شارٹ کے مطابق مریض کو ایبولا وائرس سے لڑنے والی اینٹی وائرل دوا دی گئی اور مسلسل یہ عمل 10 روز تک جاری رہا جس کے بعد مریض کی حالت میں خاصی بہتری آئی اور 17 روز میں وہ مکمل صحت یاب ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں