تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سعودی عرب سے غیرملکیوں کو وطن واپس بھیجنے کی تیاری شروع

ریاض: سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی وجہ سے مملکت میں پھنسے غیرملکیوں کو واپس ان کے وطن بھیجنے کی تیاری شروع کر دی۔

اس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن گاکا نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے تحت سعودی عرب میں صرف فیری فلائٹ اور خالی طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت ہو گی ۔

فیری پروازیں چلانے کیلئے پی آئی اے کو بھی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جو بھی پروازیں سعودی عرب آئیں گی وہ کورونا کے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں گی۔

سعودی ایوی ایشن گاکا کی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں سوار ہونے سے قبل مکمل اسکریننگ اور طبی جانچ ہوگی گی اور مسافروں کے طیارے میں بیٹھنے سے پہلے میڈیکل ریلیز فارم جمع کرانا لازمی قرار ہوگا۔

ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کسی مسافر کو بخار یا کھانسی ہوئی تو وہ جہاز میں سوار نہیں ہوسکے گا، جہاز میں تمام مسافروں کے پاس ماسک، گلوز ، تھرمامیٹر اور سینیٹائزر لازمی ہونا چاہیے۔

سعودی ایوی ایشن گاکا کے مطابق جہاز میں دو مسافروں کے درمیان ایک نشست خالی چھوڑی جائے گی ، جہاز کا پورا عملہ مکمل کورونا کٹس گلوز اور ماسک کا استعمال یقینی بنائے۔

اسی طرح جہاز میں کریو کے ایک رکن کو میڈیکل اٹینڈینٹ بنایا جائے گا جو بیماری کی صورت مسافر کی دیکھ بحال کرے گا جب کہ جہاز میں کوئی بھی مسافر دوران پرواز اپنی نشست بھی تبدیل نہیں کرسکے گا۔

دوران پرواز کسی مسافر کی طبیعت خراب ہونے کی صورت فوری طور پر اے ٹی سی کو اطلاع کی جائے گی اور لینڈنگ کے بعد میڈیکل عملہ ہی حہاز سے متاثرہ مریض کو اتارے گا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں