تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

اسلام آباد، لاک ڈاؤن کے دوران ’’چیتے‘‘ نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کو پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور شہری گھروں میں محصور ہیں لیکن مارگلا کی پہاڑیوں سے ’چیتا‘ سڑکوں پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران چیتے کے سڑکوں پر مٹر گشت کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی جو وائرل ہوگئی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوفناک چیتا سڑکوں پر دندناتا پھر رہا ہے جس نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔

واضح رہے کہ مارگلا پہاڑیوں کے نیشنل پارک میں ممکنہ طور پر تین چیتوں کا خاندان موجود ہے جنہوں نے کرونا لاک ڈاؤن کے دوران سنسان سڑک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ادھر کا رخ کرلیا۔

نیشنل پارک انتظامیہ کی جانب سے چیتے کی سڑک پر موجودگی پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کے شہریوں نے پارک انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ خطرناک جانور کو پنجرے میں قید کریں تاکہ شہریوں کی زندگی محفوظ ہوسکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کے شہر گجرات کے سیکریٹریٹ انکلیو میں رات گئے چیتا داخل ہوا جس کی ویڈیو حساس علاقے میں لگائے جانے والے سی سی ٹی وی میں محفوظ ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -