تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

وزیر اعظم اور صدر مملکت کا ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کرونا وائرس کے حوالے سے خصوصی پیغام بھی جاری کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں، میری اپیل ہے کہ کرونا کے پیش نظر گھروں تک محدود رہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل کر کے اپنے اور اہل خانہ کی سلامتی کا اہتمام کریں، ایسٹر کے موقع پر گھروں ہی میں عبادات کریں اور خوشیاں منائیں۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں قومی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے پر بہ طور خاص زور دیا، انھوں نے لکھا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے سے نہ صرف خود بلکہ اہل خانہ کی سلامتی کا بھی اہتمام ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے، اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی پیغام جاری کرتے ہوئے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد دی ہے، انھوں نے پیغام میں کہا کہ ایسٹر کا اصل پیغام پیار اور خوشی کا ہے، یہ پیغام امن اور مذہبی ہم آہنگی لانے کے لیے بہت ضروری ہے، پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری و دیگر اقلیتیں برابر کے شہری ہیں، آئین کے تحت اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں 5 ہزار 38 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص کی جا چکی ہے، اب تک وائرس کے باعث 86 اموات ہو چکی ہیں، جب کہ ملک میں کرونا کے 1026 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

کرونا وائرس سے ملک میں 86 اموات، کیسز کی تعداد 5038 ہو گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں مہلک وائرس نے مزید 14 افراد کی جان لے لی ہے، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 254 کرونا کیس رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 805 ٹیسٹ کیے گئے، پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 61 ہزار 801 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -