اشتہار

وائرس کا خطرہ : چین نے روس کے ساتھ ملنے والی سرحد کو بند کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کو کامیابی سے مقابلہ کرنے والے چین نے وائرس کے دوبارہ حملے سے بچاؤ کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں اس حوالے سے چین کے روس کے ساتھ شمالی سرحد کو سیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں اس وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی کے اعلان کے باوجود چین کو روس کے ساتھ اپنی دور دراز کی شمالی سرحد کے ساتھ ایک نئی مصیبت کا سامنا ہے۔

چین اس کورونا وائرس کو دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں واپس آنے سے روکنا چاہتا ہے، اس لیے روس کے ساتھ ملنے والی سرحد کو بیجنگ نے بند کردیا ہے اور کورونا وائرس کے مبینہ مریضوں کی دیکھ بھال اور حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے طبی عملے کو اس علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کارکنوں نے صوبہ ہیلونگجیانگ کے شہر سوفینھے شہر میں منفی دباؤ والے خیمہ نما موبائل لیبارٹری تیار کرلی ہے اورگزشتہ روز ماہرین کی ایک ٹیم کووڈ 19 کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے پہنچی۔

چین کے پڑوسی ملک روس میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اتوار کے روز سوفینھے شہر میں 243 کیس رپورٹ ہوئے تاہم زیادہ تر لوگوں میں کورونا وائرس کی ہلکی یا معتدل علامات دیکھنے میں آئیں۔

جیسے بخار اور کھانسی جو دو سے تین ہفتوں میں صاف ہوجاتی ہے لیکن یہ وائرس انتہائی متعدی بیماری ہے اور ہلکے یا مرئی علامت نہ ہونے والے افراد کے ذریعہ پھیل سکتا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں