تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

بھارت لاک ڈاؤن، ’ہم یہاں پر بھوکے مرجائیں گے‘ بیروزگار نوجوان کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران بیروزگار نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ ’ ہمارے پاس ایک روپیہ بھی نہیں ہے، ہم یہاں پر بھوکے مرجائیں گے‘۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں بٹو نامی نوجوان سلائی کے کام سے بیروزگار ہوا تو اس نے کڑکٹی دھوپ میں کھانے پینے کے لیے اپنی بڑی بہن کے گھر جانے کا فیصلہ کیا تو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نام پر پولیس اہلکار نے اسے تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔

بٹو کا کہنا ہے کہ جب وہ بہن کے گھر جارہا تھا تو پولیس نے اسے آدھے راستے میں پکڑ لیا اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے اوپر گزری مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کا رو رہا ے، بٹو کا کہنا ہے کہ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ 15 اپریل کو بہن کے گھر جانا ہی بہتر ہے ورنہ ہم بھوک سے مر جائیں گے۔

بھارتی صحافی نے اس دن نوجوان کو سڑک پر روتے ہوئے دیکھا تو اس نے رہا نہ گیا اور اس نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی جس نے ہر کسی کو افسردہ کردیا۔

صحافی کا کہنا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ لوگوں نے اس کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات طلب کی ہیں، بٹو کے مالک مکان نے اسے گھر سے بھی نکال دیا ہے اور اس کے پاس مکان مالک کا موبائل نمبر موجود ہے۔

مذکورہ ویڈیو جلد ہی اعلیٰ حکام تک پہنچ گئی اور انہوں نے بٹو کو اس کی بہن تک پہنچانے میں اس کی مدد کی، دہلی کے ایک سیاسی رہنما نے کہا کہ بٹو اپنے کنبہ کے ساتھ محفوظ ہیں اور انہیں مالی امداد فراہم کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -