اشتہار

سپر پاورامریکا میں کورونا سے خوفناک تباہی،24 گھنٹوں میں 4500 سے زائد اموات

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : سپر پاورامریکا کورونا کی گرفت میں جکڑا ہوا ہے، 24 گھنٹے میں وائرس ساڑھے 4 ہزار افراد کی جانیں لے گیا، ملک بھر میں ہلاکتیں 37 ہزار افراد سے تجاوز کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی سپر پاور کورونا وائرس کے سامنے بے بس ہے ، امریکہ میں ایک دن میں ساڑھ چار ہزار افراد موت کی وادی میں چلےگئے، یہ اب تک ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

امریکا میں سب سے زیادہ اموات ریاست نیویارک میں ہوئیں ، جہاں 17 ہزار افرد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں، نیو یارک کی پولیس نے ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکز کو خراج تحسین پیش کیا۔

- Advertisement -

امریکا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 37 ہزار ہوچکی ہےجبکہ 7 لاکھ 10 ہزار افرد وائرس سے متاثر ہیں، منی سوٹا سمیت مختلف ریاستوں میں شہریوں نے لاک ڈاؤن پر احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ گورنرز سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا، لاک ڈاون کے باعث اب تک دو کروڑ سے زیادہ افراد بے روز گار ہوچکے ہیں.

امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان ریاستوں میں سخت لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ منی سوٹا، ورجینیا اور مشی گن کو آزاد کیا جائے۔

خیال رہے امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ ریاستیں دوبارہ کھلوانے کےلیے شہریوں نے احتجاجی مارچ کرنے کی اپیل کردی ہے اور میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا  کہ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبے میں 37 لاکھ 80 ہزار افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا  کہ امریکہ میں کورونا نے9200 نرسوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بہ نسبت بہت دیر سے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز کیا تھا اور اس وقت کورونا مریضوں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز میں کورونا ٹیسٹ کٹس کی قلت کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں