تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

بھارت : آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 3افراد ہلاک، نوجوان جھلس گیا

نئی دہلی : بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت تین افراد ہلاک اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کئی بھارتی اضلاع میں کھیتوں پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں پیش آئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے ضلع تلنگانہ کے علاقے کاماریڈی کے گاندھاری منڈل میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ ہلاک اور اس کا جوان بیٹا بُری طرح جھلس گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ کے بعض اضلاع میں اتوار کی صبح موسم کی تیز بارش کے نتیجے میں کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بارشیں کاما ریڈی، راجناسرسلہ، جگتیال، پداپلی، نظام آباد کے علاقوں میں ہوئیں جس کے نتیجہ میں گوداموں میں رکھی گئیں اجناس پانی سے تر ہوگئیں۔

یہ اجناس کسانوں کی جانب سے حکومت کو فروخت کرنے کیلئے ان گوداموں میں لائی گئی تھیں۔ اسی دوران بجلی گرنے کے نتیجہ میں ضلع کاماریڈی کے گاندھاری منڈل میں ایک کسان ہلاک اور اس کا جوان بیٹا بُری طرح جھلس گیا جس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس کے علاوہ راجنا سرسلہ ضلع کے چندورتی میں بجلی گرنے سے 45سالہ سرینواس نامی شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ضلع نظام آباد کے سریریکونڈہ منڈل میں ایک 42 سالہ خاتون بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -