اشتہار

مٹی کے بغیر سبزیاں کیسے اگائی جاسکتی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے کئی ممالک میں "اربن فارمنگ” کے تحت سبزیاں اور سلاد اگائی جارہی ہیں اور ان کا استعمال بڑھتا جارہا ہے۔ یہ سبزیاں صرف پانی اور اس میں موجود معدنیاتی اجزا کی مدد سے پنپتی اور پروان چڑھتی ہیں۔

یورپ میں خاص طور پر ہالینڈ میں ایک عرصے سے اس طریقے پر عمل کیا جا رہا ہے۔

اس طرح سبزیاں اور جڑی بوٹیاں حاصل کرنے کا طریقہ ہائیڈرو پونیک کہلاتا ہے، جس میں‌ افزائش کے لیے مٹی کی ضرورت نہیں‌ ہوتی۔

- Advertisement -

پاکستان میں زرعی یونیورسٹی کے ماہرین نے روات کے قریب پہلے مقامی ہائیڈرو پونیک پلانٹ پر مٹی کے بغیر سبزیاں اگانے کا کام یاب تجربہ کیا ہے۔

اس طریقے سے ٹماٹر، کھیرے، بھنڈی، لوکی اور دیگر عام سبزیاں اگائی جاسکیں گی اور اس میں‌ زمین یا مٹی کے بجائے ناریل کے بورے، فوم اور پانی میں موجود ضروری اجزا سے افزائش اور نشوونما میں مدد لی جائے گی۔ پاکستان میں یہ زرعی پلانٹ ہالینڈ ہی کی مدد سے لگایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں