تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

محکمہ داخلہ سندھ نے مزید 35 فیکڑیوں کو کام کی اجازت دیدی

کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہتے ہوئے مزید 35 فیکڑیوں کو کام کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث غریب طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر رہ گیا ہے تاہم اب سندھ حکومت نے عوام کی سہولت کےلیے 35 فیکڑیوں کو کام کی اجازت دے دی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اجازت نامے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکسٹائل اور گارمنٹ فیکٹریوں کے علاوہ شوگر ملز بھی فہرست میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سات صنعتی علاقوں سے فیکٹری مالکان نے برآمدی یونٹس کھولنے کی اجازت مانگی تھی اسی لیے فیکٹریز کو اجزت برآمدی آڈرز پورے کرنے کےلیے دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام فیکٹریز سندھ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی پابند ہوں گی اور ملازمین کا درجہ حرارت، مسدک، سماجی فاصلے اور سینٹائزر فراہم کریں گے۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل صوبائی حکومت کی جانب سے 82 فیکڑیوں کو  ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -