تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سعودی عرب، غیرملکیوں کی وطن واپسی کے لیے مشترکہ پروگرام جاری

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے مختلف ویزوں پر موجود غیرملکیوں کی وطن واپسی کا مشترکہ پروگرام جاری کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے وطن واپسی کے خواہش مند غیرملکیوں کی سہولت کے لیے (عودۃ) آن لائن پروگرام کا اجرا کیا ہے، اس پروگرام کے تحت وطن واپسی کے منتظر تمام غیرملکیوں کو آن لائن ابشر کے ذریعے واپسی کی درخواست دینے کی سہولت دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جو غیرملکی کارکن ایگزٹ ری انٹری، فائنل ایگزٹ، مختلف قسم کے وزٹ ویزوں یا سیاحتی ویزوں پر سعودی عرب آئے ہوئے ہوں اور وطن واپس جانا چاہتے ہوں وہ واپسی کی کارروائی ابشر کے ذریعے آن لائن کرواسکتے ہیں۔

وزارت افرادی قوت نے واضح کیا کہ عودۃ پروگرام کے تحت وطن واپسی کے خواہش مند افراد کو مملکت سے نکلنے کے ویزے جاری ہوں گے اور پروازوں کے ذریعے انہیں وطن بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں گے، حکام نے واضح کیا کہ کسی بھی ملک کے لیے پرواز اس ملک کی منظوری کے بعد ہی شروع کی جائے گی۔

سعودی حکام کی جانب نے عودۃ پروگرام سے استفادے کے خواہشمند افراد کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وطن واپسی کے خواہش مند غیرملکی ابشر (ایپلی کیشن) پر رابطہ کریں، عودۃ خانے کا انتخاب کریں، اقامہ نمبر، تاریخ پیدائش، موبائل نمبر، روانگی والے شہر کا نام اور ایئرپورٹ کا نام درج کریں۔

وزارت افرادی قوت کے مطابق عودۃ پروگرام سے استفادے کے لیے ضروری نہیں کہ امیدوار کا ابشر پر اکاؤنٹ بھی ہو۔

سعودی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ابشر سے رجوع کرکے عودۃ ایپلی کیشن بھرنے والوں کے نام ایس ایم ایس آئے گا جس میں پرواز کی تاریخ، ٹکٹ نمبر اور بکنگ کی تفصیلات موجود ہوں گی، ایس ایم ایس ملنے کے بعد امیدوار کو ٹکٹ کی قیمت ادا کرنا ہوگی اور سفر کی باقی ماندہ کارروائی مکمل کرانا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -