تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کروناوائرس: مسافروں کیلئے ایئرپورٹ پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑا منصوبہ تیار

لندن: برطانوی ایئرپورٹ پر کروناوائرس کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔

دنیا بھر کے مسافرں کو بہترین اور معیاری سروس فراہم کرنے والے ’ہیتھرو ایئرپورٹ‘ پر جدید کیمرے اور مشینیں نصب کی جائیں گی جو مسافروں میں کروناوائرس سمیت دیگر بیماریوں کی علامات کو ظاہر کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ہوائے اڈے پر چہرے کے ذریعے بیماری کی شناخت کا آلہ سمیت دیگر ایسی اسکرین اور کیمرے نصب کیے جائیں گے جو کروناوائرس کی روک تھام میں معاونت کریں گے۔

پہلے مرحلے میں اس منصوبے کا ٹرائل کیا جائے گا اور نتائج حکومت کو ارسال کیے جائیں گے، اس اقدام کا مقصد ہوائے اڈے اور مسافروں کو کرونا کے علاوہ ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کروناوائرس کے باوجود مخصوص طیارے چلائے جارہے ہیں تاکہ مختلف ممالک میں پھنسے شہری اپنے وطن واپس پہنچ سکیں، اسی ضمن میں تمام ممالک کے ایئرپورٹس پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 84 ہوگئی ہے، اور اب تک 38 لاکھ 22 ہزار 951 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -