تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

لندن: شیرخوار بچیوں کو ذبح کرنے والا سفاک باپ گرفتار

لندن: برطانوی دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں شیر خوار بچیوں کو ذبح کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے مشرقی علاقے الفورڈ کے رہائشی 40 سالہ شخص ناداراجھ نتھیا کمار نے اپنی 19 ماہ کی صاحبزادی پیویانکا کمار کو ذبح کیا۔

سفاک باپ نے ایک بچی کو قتل کیا تو اُس کے سامنے تین سالہ بچی نجس نتھیاکمار بھی آگئی تو اُس نے اُسے بھی دبوچ کر چھریاں مار کر شدید زخمی کیا اور پھر چھری اُس کے گلے پر چلا دی۔

میٹ پولیس کے مطابق انہیں 26 اپریل کو ہیلپ لائن پر اطلاع موصول ہوئی کہ لندن کے مشرقی علاقے الفورڈ میں ایک شخص نے دو کمسن بچیوں کو چھریوں کے وار سے شدید زخمی کیا۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمی بچیوں کو ایمبولینس کے ذریعے شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس نے سفاک باپ کو دو روز تلاش کے بعد لندن اسپتال سے حراست میں لیا، ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کو اسپتال سے ایک روز قبل چھٹی دی گئی جس کے بعد پولیس نے اُس پر فرد جرم عائد کی اور اب اُسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک بچی کی موت گلے کی رگ کٹنے جبکہ دوسری کی نرخرہ کٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -