تازہ ترین

عالمگیر وبا کے دوران دنیا بھر میں کتنے بچے پیدا ہوں گے؟

نیویارک: کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے دوران دنیا بھر میں کتنے بچے پیدا ہوں گے، اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے ادارے نے رپورٹ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق یونیسیف کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے 40 ہفتوں کے دوران دنیا بھر میں ریکارڈ تعداد میں بچوں کی پیدائش کا امکان ہے۔

یونی سیف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی عالمگیر وبا میں 11 مارچ اور 16 دسمبر کے درمیان دنیا بھر میں 116 ملین (11 کروڑ 60 لاکھ) بچے پیدا ہوں گے، جن میں سے 2 کروڑ 90 لاکھ (29 ملین) بچے جنوبی ایشیا میں پیدا ہوں گے۔

یونی سیف کی جانب سے جاری رپورٹ میں پاکستان میں ممکنہ طور پر پیدا ہونے والے بچوں کے بارے میں بھی اعداد و شمار دیے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق مارچ سے دسمبر تک پاکستان میں 5 ملین (پچاس لاکھ) بچوں کی پیدائش کا امکان ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کا آن لائن رہنا کتنا خطرناک؟ رپورٹ ملاحظہ کریں

وبا کے دوران بھارت میں بھی 20 ملین (دو کروڑ) بچے پیدا ہوں گے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس خطے میں سب سے زیادہ شرح پیدائش پاکستان اور بنگلادیش کی ہوگی۔ بنگلا دیش میں اس دوران 24 لاکھ بچوں کی پیدائش کا امکان ہے جب کہ افغانستان میں 10 لاکھ بچے پیدا ہوں گے۔

ان 9 ماہ میں چین میں ایک کروڑ 35 لاکھ، نائجیریا میں 60 کروڑ چالیس لاکھ، انڈونیشیا میں 40 لاکھ بچوں کے پیدا ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں تنبیہ کی گئی ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن جان بچانے والی صحت سروسز میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے، جس سے لاکھوں حاملہ مائیں اور ان کے بچے زبردست خطرے سے دوچار ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -