تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

بیل نے سیکڑوں گھروں کو بجلی سے محروم کردیا

لندن : وزنی بیل نے جسم کی خارش مٹانے کےلیے بجلی کے کھمبے کا سہارا لیا تو 800 گھروں کو بجلی سے محروم ہونا پڑگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ و عجیب واقعہ برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ کے علاقے جنوبی لنارکشائر میں پیش آیا، جہاں ایک چار سالہ رون نامی بیل نے اپنے جسم کی خارش سے چھٹکارا پانے کےلیے بجلی کے کمبھے کا سہارا لیا تو سات آٹھ سو گھروں کو بجلی سے محروم کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بیل کے کمبھے سے خارش مٹانے کے دوران بجلی کا ٹرانسفارمر نیچے گرگیا تاہم بیل اس دوران 11 ہزار وولٹ کا جھٹکا لگنے سے بچ گیا۔

یہ واقعہ جمعرات کی شام چیپلٹن ٹاؤن کے ایسٹ شاٹن ہیل فارم میں پیش آیا۔

رون کے مالک ہیزل لافٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی منقطع ہونے کے چھ گھنٹے بعد تک بحال نہیں ہوئی تھی، ہیزل لافٹن کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مویشیوں کے لیے یہ عام بات ہے کہ وہ اپنی خارش سے چھٹکارا پانے کےلیے بجلی کے کھمبوں کا سہارا لیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رون کا وزن ایک ٹن سے زیادہ ہے اور جب بھی باہر جاتی ہے تو اسے خارش ہوتی ہے اور وہ بجلی کے کھمبے سے خارش کرتے ہیں جس کے باعث اکثر ٹراسفارمر گرجاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -