تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کورونا وائرس: سعودی وزارت انصاف کا اہم اقدام

طائف : سعودی عرب میں پہلی بار قیدیوں کے مقدمات کی سماعت آن لائن کی گئی، نئے کورونا وائرس کی وبا کے عالم میں آن لائن عدالتی کارروائی ناگزیر ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت انصاف مملکت کی تمام جیلوں میں آن لائن مقدمے کے انتظامات کی پالیسی پر گامزن ہے، اس سلسلے میں طائف جیل میں پہلی بار فوجداری عدالت کے تعاون سے آن لائن مقدمہ کی سماعت ہوئی۔،

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر آن لائن عدالتی کارروائی ناگزیر ہوگئی ہے، اس حوالے سے طائف کی جیل کے ڈائریکٹر کرنل ماجد الثبیتی بتایا کہ جیل میں مقدمے کی آن لائن سہولت کے پہلے دن 5 قیدیوں کو فائدہ حاصل ہوا، مختلف مقدمات میں مطلوب 5 قیدیوں کی عدالتی کارروائی آن لائن کی گئی۔

ان لائن مقدمات کی سماعت کیلیے طائف جیل میں مخصوص کیبن پر مشتمل ایک عمارت تیار کی گئی ہے ان میں سے چار کیبن انفرادی مقدمات کے لیے مخصوص ہیں جبکہ ایک کیبن اجتماعی مقدمات کے لیے خاص کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ طائف جیل میں آن لائن مقدمات کے لیے قائم کیے گئے پانچوں کیبن نیٹ ورک، ٹی وی اسکرین، مائیکرو فون، ہیڈ فونز اور انگلیوں کے نشانات والے آلے سے لیس ہیں، مقدمے کی کارروائی عدالت اور جیل کے متعلقہ افراد کی موجودگی میں کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -