تازہ ترین

عالمی فوڈ ایمرجنسی کا خطرہ ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خبردار کردیا

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے پیش آنے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو جلد عالمی فوڈ ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس فوڈ سیکیورٹی کے لئے خطرہ ہے۔ صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو جلد عالمی فوڈ ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ فوڈ ایمرجنسی کے طویل المدت اثرات ہوں گے، ہمارا فوڈ سسٹم ناکامی کی طرف جارہا ہے، کورونا کے باعث صورتحال بدتر ہورہی ہے، جن ممالک میں وافر مقدارمیں غذائی اشیا ہیں ان کی فوڈ سپلائی چین بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

پریس بریفنگ میں بتایا کہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں 82کروڑ سے زیادہ لوگ خوراک کے حصول سے قاصر ہیں ، اور تقریبا دو ارب افراد “غذائی قلت ” کا شکار ہیں جبکہ دو سو سے زیادہ بیماریاں خوراک کے ذریعے پھیل رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کورونا کی وبا کے نتیجے میں مزید چار کروڑ نوے لاکھ افراد غربت کا شکار ہو جائیں گے،اس لیے غذائی قلت کے عالمی بحران سے نمٹنے اور انتہائی غریب اور کمزور طبقے کو بھوک کے خطریسے بچانے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا ضروری ہیں۔

واضح رہے دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد4 لاکھ13723  ہوگئی جبکہ  کورونا کیسز کی تعداد 73 لاکھ 23 ہزار872 ہے اورصحت یاب مریضوں کی تعداد 36 لاکھ4381 ہے۔

Comments

- Advertisement -