تازہ ترین

کرونا کیسز میں اضافہ، وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کرونا کیسز میں اضافے کے باعث وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرونا کیسز میں اضافے کے سبب اسلام آباد کے کئی علاقوں کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، علاقہ مکینوں کو فوری راشن اور ضروری اشیا اکٹھی کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں تجارتی مرکز کراچی کمپنی کو سیل کیا جائے گا، جی نائن ٹو اور جی نائن تھری کو بھی سیل کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ تین روز تک کسی کو گھر سے بھی نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، سیل شدہ علاقوں میں فوج، رینجرز اور پولیس تعینات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکٹر آئی ایٹ، آئی ٹین، جی ایٹ اور جی سیون کو بھی سیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ کراچی کمپنی اور ملحقہ سیکٹرز میں کیسز کی تعداد 200 تک پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے کہ تین جون کو بھی قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں 9 مقامات کو سیل کرکے رینجرز، پولیس اور فوج تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -