تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروادیا

نیویارک: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے برازیل میں پیمنٹس فیچر متعارف کروایا گیا ہے جہاں صارفین رقوم کی ترسیل اور اشیا کی خریداری پر ادائیگی ایپ سے نکلے بغیر ہی کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر میٹ اڈیما کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں کا طریقہ کار فیس بک کے ذریعے طے ہوگا، یعنی صارف فیس بک مارکیٹ پلیس میں اشیا کی خریداری کے لیے محفوظ تفصیلات کو استعمال کرسکیں گے اور دوستوں کو بھی میسنجر پر رقوم بھیج سکیں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عام صارفین کو رقوم کی ترسیل یا خریداری کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق افتتاح میں یہ فیچر برازیل کے تین بینکوں کی جانب سے جاری کارڈز سے کام کرسکے گا اور ہر ٹرانزیکشن 6 ہندسوں کے پن یا فنگر پرنٹ اسکین سے ہوگی۔

واضح رہے کہ فیس بک کی جانب سے واٹس ایپ پیمنٹس فیچر پر 2017 سے کام کیا جارہا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اسے تمام صارفین کو فراہم کیا جائے گا۔

یہ پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کرنے کی تیاری

علاوہ ازیں واٹس ایپ انتظامیہ ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کررہی ہے جس میں صارف اپنے اکاﺅنٹ کو ایک سے زیادہ ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کرسکے گا۔

ابھی یہ تو کہنا مشکل ہے کہ کب تک اسے عملی شکل دی جائے گی مگر امکان ہے کہ رواں سال ہی کسی وقت اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -