تازہ ترین

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

لاڑکانہ، سندھ حکومت کی ادویات قبرستان سے برآمد

لاڑکانہ: سندھ کے شہر لاڑکانہ میں سندھ حکومت کی ادویات قبرستان سے بھی برآإد کرلی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ادویات پرائیویٹ گوداموں سے برآمدگی کے بعد قبرستان سے بھی ادویات برآمد کرلیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درگاہ قائم شاہ کے قریب قبرستان میں ادویات کے 26 کارٹن برآمد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پولیس نے 2 پرائیویٹ گوداموں سے 2 کروڑ کی سرکاری ادویات برآمد کی تھی، گرفتار تین ملزمان کی نشاندہی پر آج قبرستان سے ادویات برآمد کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: لاڑکانہ، سرکاری ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار 3 ملزمان کی نشاندہی پر آج چانڈکا اسپتال عملے کو بھی بیانات کے لیے بلایا گیا تھا۔

لاڑکانہ پولیس کے مطابق ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے ادویات قبرستان میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ لاڑکانہ سے برآمد کی جانے والی ادویات پر سندھ حکومت کی ’ناٹ فار سیل‘ کی مہر لگی ہوئی تھی، وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -