تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

دوسری شادی کی خواہش، شوہر نے ملازم سے بیوی کے ٹکڑے ٹکڑے کروادئیے

قاہرہ: مصر میں شوہر نے دوسری شادی کی خواہش میں ملازم سے بیوی کے ٹکڑے ٹکڑے کروا کر قتل کروادیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ کے شمال میں واقعہ داکلیہ گورنریٹ کے ایک گاؤں میں سفاک شوہر نے ملازم سے اپنی بیوی کو قتل کروادیا، ملزم دوسری شادی کا خواہشمند تھا۔

فیکلٹی آف آرٹس کی 20 سالہ ایمن عادل نے مذکورہ شخص سے شادی کی اور ایک کنبہ بنانے کا خواب دیکھتی رہیں لیکن یہ خواب اس وقت چکنا چور ہوگیا جب شادی کے بعد مٹ انٹار گاؤں کے گھر میں وہ مردہ پائی گئیں، ایمن 9 ماہ کے بچے کی ماں‌ تھیں۔

افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس کو ایک شخص کی اطلاع ملی جس میں کہا گیا کہ گھر کے اندر سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے لہٰذا وہ تفتیش کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتا چلا کہ ایک شخص نقاب یا پردہ پہنے ہوئے ہیں جس نے پورے چہرے اور جسم کو ڈھانپا ہوا ہے، مقتولہ کی رہائش تک پہنچا پھر تھوڑی دیر بعد وہاں سے چلا گیا، بعدازاں پتا چلا کہ ملزم کا نام احمد ہے جو ایمن کے شوہر کے کپڑوں کی دکان میں ملازم تھا۔

ایمن عادل کے شوہر نے منصوبہ بنایا کہ کسی ملازم کے ذریعے بیوی کو بدچلن ثابت کرکے اسے غیرقانونی معاملے میں پھنسوا دےاور دوسری شادی رچالے۔

لیکن اس کا شیطانی منصوبہ اس وقت ناکام ہوگیا جب ایمن نے زور سے چلا کر اپنا دفاع کیا جس سے احمد خوفزدہ ہوا اور اسے معصوم بچے کے سامنے ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مصر کے سرکاری وکیل نے ایک بیان میں بتایا کہ عدالت نے عصمت دری کا واقعہ پیش کرنے کے بعد بیوی کو قتل کے الزام میں شوہر اور اس کے ملازم ساتھی کو حراست میں لینے کا حکم دیا جس کی وجہ سے ایمن کی موت واقع ہوئی، ملزمان کو سزا ابھی نہیں سنائی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -