اشتہار

‘بھارتی فورسز 25 بنگلادیشی شہریوں کو قتل کرچکی’

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا بھارت سرحدوں پر خون بہانے سے باز نہ آیا، چین، پاکستان، نیپال اور سری لنکا کے بعد بنگلادیش کی سرحد بھی شہریوں کے خون سے رنگ دی۔

ہیومین رائٹس واچ ڈاگ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے ہاتھوں اب تک 25 بنگلادیشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

بنگلادیش میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم اودکھار نے بی ایس ایف کی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی 6 مہینوں کے دوران بھارتی سرحدی محافظوں کی فائرنگ سے 17 افراد زخمی ہوئے اور دیگر 3 افراد کو اغوا کیا گیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں مجموعی طور پر 41 بنگلادیشی شہری بی ایس ایف کا نشانہ بن چکے ہیں۔رپورٹ میں طالبعلم کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس عرصے میں بی ایس ایف اہلکار بنگلادیشی حدود میں داخل ہوئے اور زرعی کاموں میں مصروف ایس ایس سی کے طالبعلم کو ہلاک کردیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق 19 اپریل کو شمالی سرحد پر ضلع تھاکورگون میں 16 سالہ شیمن روئے کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

ڈائریکٹر آپریشنز بارڈر گارڈ بنگلادیش لیفٹیننٹ کرنل فائض الرحمان کا کہنا ہے کہ سرحد پر اس طرح کی ہلاکتیں افسوسناک اور ناقابل قبول ہیں، ہمارے فیلڈ لیول کے افسران اور ہیڈ کوارٹر میں اعلی سطح کے عہدیدار ان ہلاکتوں کے خلاف متعدد احتجاجی خط بھیج چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں