اشتہار

امریکا، شہری حقوق کے بانی اور ایوان نمائندگان کے سینئر رکن جان لیوس کی وفات

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا میں شہری حقوق کی تحریک کے بانی اور ایوان نمائندگان کے طویل عرصے تک رکن رہنے والے جان لیوس کینسر کی جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں شہری حقوق کے لیے متحرک ہوکر سیاسی میدان میں عوامی مسائل اٹھانے والے جان لیوس 80 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق جان لیوس کا انتقال امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں ہوا، وہ طویل عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے، طبیعت ناسازی کی وجہ سے لیوس اپنا بیشتر وقت گھر پر ہی گزار رہے تھے۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا کے مطابق جان لیوس کا شمار مارٹن لوتھر کنگ جونیئر سمیت شہری  حقوق کے چھے بڑے نمائندوں میں‌ ہوتا تھا، انہوں نے 1963 میں واشنگٹن میں تاریخی مارچ کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر خارجہ سمیت دیگر ایوان کے نمائندگان نے جان لیوس کو اُن کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔سابق امریکی صدر بارک اوباما نے بھی امریکی شہری حقوق کے نمائندے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹرمپ نے لکھا کہ ’جان کے انتقال کی خبر سُن کر میں سکتے میں آگیا، انہوں نے کانگریس کے ساتھ بھی کام کیا اور شہریوں کے حقوق کی بات کی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں