تازہ ترین

کورونا ویکسین کی تیاری میں بڑی کامیابی مل گئی

لندن: آکفسورڈ یونیورسٹی میں تیار کردہ کوویڈ 19 ویکسین کے ابتدائی تجرباتی مراحل میں حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کوویڈ 19 ویکسین کو محفوظ، مدافعتی ردعمل کو متحرک کرنے اور پروان چڑھانے میں کارگر قرار دیا ہے۔

سائنسدانوں کی جانب سے شیئرکیے گئے ڈیٹا میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ 1077 افراد پر مشتمل آزمائشی مرحلے میں انہیں انجیکشن لگایا گیا جس نے انٹی باڈیز اور ٹی سیل بنائے جو کہ کورونا وائرس کے خلاف مزاحمت پیدا کرتے ہیں۔

ویکسین کے مثبت نتائج ضرور سامنے آئے ہیں تاہم ابھی یہ جاننا ضروری ہے کہ ویکسین مکمل تحفظ کے لیے کافی ہے یا اس کے لیے بڑے پیمانے پر ٹرائل کی ضرورت ہے۔

برطانوی حکومت نے تجربات کے بعد10کروڑ ویکسین کی تیاری کا آرڈر دے دیا ہے جب کہ وزیراعظم بورس جانسن نے ویکسین کےنتائج پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنسدانوں نےقابل تعریف کام کیاہے۔

ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ابھی مزیدٹرائلز کی ضرورت ہے تاہم یہ بڑی کامیابی ہے۔

AZD1222 نامی ویکسین آسٹرازینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان تیار کر رہے ہیں، یہ ویکسین غیر معمولی رفتار سے تیار کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -