اشتہار

پاکستان کو دھچکا، ایک اور بیٹسمین زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈربی: دورہ انگلینڈ پر موجود قومی ٹیم کے ایک اور پلیئر پریکٹس میچ کے دوران زخمی ہوگئے، اوپنر امام الحق ہاتھ پر گیند لگنے سے بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور میدان سے باہر چلے گئے۔

ڈربی شائر میں انٹرااسکواڈ پریکٹس میچ کے دوران پی سی بی وائٹس کے اوپنر امام الحق کےہاتھ پر گیند لگ گئی، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی گیند امام الحق کے ہاتھ پر لگی۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تیز رفتار گیند لگنے سے امام الحق زخمی ہوگئے اور تکلیف کے باعث بیٹنگ چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

- Advertisement -

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز معائنے کے بعد امام الحق کی انجری سےمتعلق تفصیلات جاری کردی جائیں گی۔
اس سے قبل اوپنر عابد علی گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے تاہم اب وہ فٹ ہو گئے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف 5 اگست سے شروع ہونے والے میچ کے لیے دستیاب ہیں۔

خیال رہے کہ مشن انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ پہلا پریکٹس میچ اظہرعلی کی قیادت میں پی سی بی گرین نے جیتا تھا۔

پریکٹس میچ کا مقصد کھلاڑیوں کو اہم سیریز سے قبل میچ پریکٹس فراہم کرنا ہے۔ انگلینڈ پہنچے کے بعد سے ہی ٹیم سیریز جیتنے کے لیے جم کر محنت کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں