تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ڈاکٹروں نے شہری کی ناک سے ’جونک‘ نکال لی

بیجنگ: چین میں ایک آدمی ناک میں تکلیف کی شکایت کے ساتھ اسپتال گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ناک سے جونک نکال لی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ینان میں ایک آدمی کی ناک میں شدید تکلیف تھی جب وہ درد شدید ہونے پر اسپتال پہنچا تو ڈاکٹرز یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کی ناک میں جونک موجود تھی۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ژو نامی اس شخص نے دو ہفتے قبل ایک ندی سے آلودہ پانی پیا تھا، اس دوران نے اپنی ناک میں بھی پانی ڈالا اور یہ جونک ناک میں چلی گئی تھی۔

ژو کی ناک میں دو ہفتے سے جونک چمٹی ہوئی تھی اور اس کے لیے شدید تکلیف کا سبب بنی ہوئی تھی، چینی صوبے ینان کے شہر پوئر کے رہائشی اس شخص کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس 57 سالہ مریض کے ناک سے نکلنے والی جونک کا سائز تین سینٹی میٹر تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق جونک اپنے وزن سے پانچ گنا زیادہ خون چوستی ہیں لیکن ان کا سائز زیادہ تیزی سے نہیں بڑھتا تھا، جونک کے ناک سے نکلتے ہی مریض کی تکلیف دور ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -