تازہ ترین

سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ‌ کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ‌ کی تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ کردیا گیا.

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے عید الاضحی‌ٰ‌ کی چھٹیوں میں‌ ایک روز کا اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے.

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے ماتحت ادارے اب 2 اگست بروز منگل کی بجائے 3 اگست بروز بدھ کو کھلیں‌ گے.

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا عید الاضحیٰ کی تین روزہ تعطیلات کا اعلان

واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ‌ کی تین روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا.

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے تین چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے بھی وفاق کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا تھا اور تین چھٹیوں کا اعلان ہی کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -