اشتہار

دفتر خارجہ میں تعینات سرکاری بلے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں دفتر خارجہ میں چوہوں کا شکار کرنے والا بلا اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے حکام نے چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر 2016 میں بلے کو تعینات کیا تھا جس نے چار سال تک اپنا کام احسن طریقے سے انجام دیا۔

رپورٹ کے مطابق بلے کا نام لارڈ پالمرسٹن رکھا گیا تھا، اس بلے نے ٹین ڈاؤئنگ اسٹریٹ میں پہلے سے موجود لیری نامی بلے سے جھگڑے کیے اور پھر اُس کی جگہ حاصل کرلی تھی۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد لارڈ پالمرسٹن اپنی بقیہ زندگی برطانیہ کے مضافاتی علاقے میں دفتر خارجہ کے اسٹاف ممبر کے گھر گزارے گا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ برطانیہ میں ذرائع ابلاغ سے جڑے فوٹو گرافروں میں یہ بلا بہت مشہور تھا جبکہ اس کے نام سے ٹویٹر پر اکاؤنٹ بھی موجود ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ میں شعبہ سفارتی خدمات کے سربرہا اور سیکرٹری سر سائمن مکڈونلڈ نے بلے کی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’اپریل 2016 میں یہ بلا کتوں اور بلیوں کی ایک پناہ گاہ سے لایا گیا تھا، میں نے اسے یہ سوچ کر بھرتی کیا تھا کہ یہ چوہوں کو پکڑے گا، لیکن یہ سوشل میڈیا پر مشہور ہو گیا اور آج اس کے ٹویٹر پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’چار برس ڈیوٹی انجام دینے کے بعد یہ بلا اگست کے آخر میں ریٹائر ہورہا ہے،یہ گزشتہ دنوں لاک ڈاؤن کے بعد دیہی علاقوں میں تفریح کے لیے گیا اور وہاں کی صورت حال سے خوب محظوظ ہوا، اب یہ اپنی بقیہ زندگی اُسی مقام پر گزارے گا‘۔

سرسائمن نے لکھا کہ ’دفتر خارجہ کے تمام ملازمین اس کی کمی کو شدت سے محسوس کریں گے، ہم لارڈ پالمرسٹن کی ریٹائرمنٹ اور بعد کی زندگی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں