اشتہار

سندھ حکومت کی پی ٹی آئی، ایم کیوایم، پی پی میں کورکمیٹی بننےکی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کے مسائل اور ترقی کے لیے پی ٹی آئی، ایم کیوایم اور پی پی میں کورکمیٹی بننےکی تر دید کردی۔

وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے واضح کیا ہے کہ تینوں سیاسی جماعتوں کا کراچی کےسیاسی مسائل کےحل کیلئےکوئی اتحاد نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کےحل کیلئےوفاقی اداروں کےساتھ کام کررہےہیں، وزیراعلیٰ اوراسدعمرکےساتھ میٹنگ میں کراچی کےمسائل پربات ہوئی لیکن اس ا جلاس میں کسی کورکمیٹی کی تشکیل کافیصلہ نہیں کیاگیا۔

- Advertisement -

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی کاموں کیلئےکوئی کورکمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ کراچی کی بحالی، معاشی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے تینوں جماعتوں نے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے مل کر کام کرنے، مشترکہ حکمت عملی بنا کر آگے بڑھنے اور ساتھ چلنے پر اتفاق کیا تھا۔

کراچی میں لگنے والی بڑی بیٹھک میں تینوں جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی، ذرایع نے بتایا کہ ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، اور میئر کراچی وسیم اختر شامل تھے، پی ٹی آئی کی طرف سے وفاقی وزیر علی زیدی اور اسد عمر نے شرکت کی۔

ذرایع کے مطابق ملاقات میں کراچی کی ترقی، نئے ترقیاتی منصوبوں، پانی، سیوریج، ٹرانسپورٹیشن، نالوں کی صفائی، انفرا اسٹرکچر کی بحالی، انکروچمنٹ کے خاتمے سمیت دیگر امور پر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تینوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کراچی کی ترقی کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز بھی سامنے رکھیں، ذرایع کے مطابق تینوں جماعتوں نے شہر اور عوام کے مفاد میں مستقبل میں صلاح مشورے جاری رکھنے اور مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ کام کرنے اور کراچی کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

ملاقات میں ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے شہر کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا، شرکا نے کراچی میں نالوں کی صفائی پر این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کی کارکردگی کو سراہا، جب کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی، ذرایع کے مطابق ملاقات میں مقامی حکومتوں کو با اختیار بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

کراچی میں ہونے والی اس اہم ترین ملاقات کے دوران تمام پیش رفت سے وزیر اعظم عمران خان کو بھی آگاہ کیا جاتا رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں